امریکی سینیٹ نےایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی۔ صدراوباما کا کہنا ہے کہ معاہدے کی حمایت میں ووٹ سفارت کاری کی فتح ہے۔
معاہدے کو مسترد کرنے کےلیے 60 ووٹ درکار تھے، تاہم دو ووٹ کی کمی سے ری پبلکنز کی معاہدے کو سبوتاژ کرنے
کی کوشش دم توڑ گئی۔
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ امریکی ایوانوں کو عبور کرگیا اور اب صدر اوباما آیندہ ہفتے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے میں آزاد ہوں گے ، جس سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔